Surah

Information

Surah # 103 | Verses: 3 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 13 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
وَالۡعَصۡرِۙ‏ ﴿1﴾
زمانے کی قسم ۔
و العصر
Zamaney ki qasam.
زمانے کی قسم ۔ ( ١ )
( ۱ ) اس زمانہ محبوب کی قسم ( ف۲ )
زمانے کی قسم ،
زمانہ کی قَسم ( جس کی گردش انسانی حالات پر گواہ ہے )
مختصر نقصان اور اصحاب فلاح و نجات: عصر سے مراد زمانہ ہے جس میں انسان نیکی بدی کے کام کرتا ہے ، حضرت زید بن اسلم نے اس سے مراد عصر کی نماز یا عصر کی نماز کا وقت بیان کیا ہے لیکن مشہور پہلا قول ہی ہے اس قسم کے بعد بیان فرماتا ہے کہ انسان نقصان میں ٹوٹے میں اور ہلاکت میں ہے ہاں اس نقصان سے بچنے والے وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں ایمان ہو اعمال میں نیکیاں ہوں حق کی وصیتیں کرنے والے ہوں یعنی نیکی کے کام کرنے کی حرام کاموں سے رکنے کی اکی دوسرے کو تاکید کرتے ہوں قسمت کے لکھے پر مصیبتوں کی برداشت پر صبر کرتے ہوں اور دوسروں کو بھی اسی کی تلقین کرتے ہوں ساتھ ہی بھلی باتوں کا حکم کرنے اور بری باتوں سے روکنے میں لوگوں کی طرف سے جو بلائیں اور تکلیفیں پہنچیں تو ان کو بھی برداشت کرتے ہوں اور اسی کی تلقین اپنے ساتھیوں کو بھی کرتے ہوں یہ ہیں جو اس صریح نقصان سے مستثنیٰ ہیں ۔ سورہ والعصر کی تفسیر بحمدللہ ختم ہوئی ۔