Surah

Information

Surah # 104 | Verses: 9 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 32 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُ ۙ‏ ﴿6﴾
وہ اللہ تعالٰی کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی ۔
نار الله الموقدة
It is the fire of Allah , [eternally] fueled,
Woh Allah Taalaa ki sulgai hoi aag hogi.
اللہ کی سلگائی ہوئی آگ
( ٦ ) اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے ( ف۵ )
اللہ کی آگ ، 6 خوب بھڑکائی ہوئی ،
۔ ( یہ ) اﷲ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
سورة الھمزۃ حاشیہ نمبر : 6 قرآن مجید میں اس مقام کے سوا اور کہیں جہنم کی آگ کو اللہ کی آگ نہیں کہا گیا ہے ۔ اس مقام پر اس کو اللہ تعالی کی طرف منسوب کرنے سے نہ صرف اس کی ہولناکی کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی دولت پا کر غرور و تکبر میں مبتلا ہوجانے والوں کو اللہ کس قدر سخت نفرت اور غضب کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس کی وجہ سے اس نے اس آگ کو خاص اپنی آگ کہا ہے جس میں وہ پھینکے جائیں گے ۔