Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡـكٰفِرُوۡنَ حَقًّا‌ ۚ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا مُّهِيۡنًا‏ ﴿151﴾
یقین مانو کہ یہ سب لوگ اصلی کافر ہیں اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے ۔
اولىك هم الكفرون حقا و اعتدنا للكفرين عذابا مهينا
Those are the disbelievers, truly. And We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment.
Yaqeen mano kay yeh sab log asli kafir hain aur kafiron kay liye hum ney ehanat aamez saza tayyar ker rakhi hai.
ایسے لوگ صحیح معنی میں کافر ہیں اور کافروں کے لیے ہم نے ذلت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے ۔
یہی ہیں ٹھیک ٹھیک کافر ( ف۳۷۹ ) اور ہم نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے ،
وہ سب پکے کافر ہیں178 اور ایسے کافروں کے لیے ہم نے وہ سزا مہیّا کر رکھی ہے جو انہیں ذلیل و خوار کر دینے والی ہوگی ۔
ایسے ہی لوگ درحقیقت کافر ہیں ، اور ہم نے کافروں کے لئے رُسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :178 یعنی کافر ہونے میں وہ لوگ جو نہ خدا کو مانتے ہیں نہ اس کے رسولوں کو اور وہ جو خدا کو مانتے ہیں مگر رسولوں کو نہیں مانتے ، اور وہ جو کسی رسول کو مانتے ہیں اور کسی کو نہیں ، سب یکساں ہیں ۔ ان میں سے کسی کے کافر ہونے میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں ۔