Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَلَمۡ يُفَرِّقُوۡا بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ اُولٰٓٮِٕكَ سَوۡفَ يُؤۡتِيۡهِمۡ اُجُوۡرَهُمۡ ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا‏ ﴿152﴾
اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے یہ ہیں جنہیں اللہ ان کو پورا ثواب دے گا اور اللہ بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے ۔
و الذين امنوا بالله و رسله و لم يفرقوا بين احد منهم اولىك سوف يؤتيهم اجورهم و كان الله غفورا رحيما
But they who believe in Allah and His messengers and do not discriminate between any of them - to those He is going to give their rewards. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
Aur jo log Allah per aur uss kay tamam payghumbaron per eman latay hain aur inn mein say kissi mein farq nahi kertay yeh hain jinhen Allah unn kay poora sawab dey ga aur Allah bari maghfirat wala bari rehmat wala hai.
اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائیں ، اور ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہ کریں تو اللہ ایسے لوگوں کو ان کے اجر عطا کرے گا ، اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی پر ایمان میں فرق نہ کیا انہیں عنقریب اللہ ان کے ثواب دے گا ( ف۳۸۰ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۳۸۱ )
بخلاف اس کے جو لوگ اللہ اور اس کے تمام رسولوں کو مانیں ، اور ان کے درمیان تفریق نہ کریں ، ان کو ہم ضرور ان کے اجر عطا کریں گے ، 179 اور اللہ بڑا درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔ 180؏ ۲١
اور جو لوگ اﷲ اور اس کے ( سب ) رسولوں پر ایمان لائے اور ان ( پیغمبروں ) میں سے کسی کے درمیان ( ایمان لانے میں ) فرق نہ کیا تو عنقریب وہ انہیں ان کے اجر عطا فرمائے گا ، اور اﷲ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :179 یعنی جو لوگ خدا کو اپنا واحد معبود اور مالک تسلیم کر لیں ، اور اس کے بھیجے ہوئے تمام رسولوں کی پیروی قبول کریں ، صرف وہی اپنے اعمال پر اجر کے مستحق ہیں ، اور وہ جس درجہ کا عمل صالح کریں گے اسی درجہ کا اجر پائیں گے ۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے خدا کی لاشریک الہٰیّت و ربوبیت ہی تسلیم نہ کی ، یا جنہوں نے خدا کے نمائندوں میں سے بعض کو قبول اور بعض کو رد کرنے کا باغیانہ طرز عمل اختیار کیا ، تو ان کے لیے کسی عمل پر کسی اجر کا سوال سرے سے پیدا ہی نہیں ہوتا ، کیونکہ ایسے لوگوں کا کوئی عمل خدا کی نگاہ میں قانونی عمل نہیں ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :180 یعنی جو لوگ اللہا ور اس کے رسولوں پر ایمان لائیں گے ان کا حساب لینے میں اللہ سخت گیری نہیں برتے گا بلکہ ان کے ساتھ بہت نرمی اور درگزر سے کام لے گا ۔