Surah

Information

Surah ID #4
Total Verses 176 Ayaat
Rukus 24
Sajdah 0
Actual Order #92
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD)
Surah 4: An-Nisa Ayat #170
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ الرَّسُوۡلُ بِالۡحَـقِّ مِنۡ رَّبِّكُمۡ فَاٰمِنُوۡا خَيۡرًا لَّـكُمۡ‌ ؕ وَاِنۡ تَكۡفُرُوۡا فَاِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا‏ ﴿170﴾
O Mankind, the Messenger has come to you with the truth from your Lord, so believe; it is better for you. But if you disbelieve - then indeed, to Allah belongs whatever is in the heavens and earth. And ever is Allah Knowing and Wise.
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق لے کر رسول آگیا ہے پس تم ایمان لاؤ تاکہ تمہارے لئے بہتری ہو اور اگر تم کافر ہوگئے تو اللہ ہی کی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ دانا ہے حکمت والا ہے ۔

More translations & tafseer

يايها الناس قد جاءكم الرسول بالحق من ربكم فامنوا خيرا لكم و ان تكفروا فان لله ما في السموت و الارض و كان الله عليما حكيما
O Mankind, the Messenger has come to you with the truth from your Lord, so believe; it is better for you. But if you disbelieve - then indeed, to Allah belongs whatever is in the heavens and earth. And ever is Allah Knowing and Wise.
Aey logo! Tumharay pass tumharya rab ki taraf say haq ley ker rasool aagaya hai pus tum eman lao takay tumharay liye behtri ho aur agar tum kafir hogaye to Allah hi ki hai her woh cheez jo aasmanon aur zamin mein hai aur Allah daana hai hikmat wala hai.
اے لوگو ! یہ رسول تمہارے اپس تمہارے پر ورگار کی طرف سے حق لے کر آگئے ہیں اب ( ان پر ) ایمان لے آؤ ، کہ تمہاری بہتری اسی میں ہے ، اور اگر ( اب بھی ) تم نے کفر کی راہ اپنائی تو ( خوب سمجھ لو کہ ) تمام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ، اور اللہ علم اور حکمت دونوں کا مالک ہے ۔
اے لوگو! تمہارے پاس یہ رسول ( ف٤۲۱ ) حق کے ساتھ تمہارے رب کی طرف سے تشریف لائے تو ایمان لاؤ اپنے بھلے کو اور اگر تم کفر کرو ( ف٤۲۲ ) تو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،
لوگو! یہ رسول تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق لے کر آگیا ہے ، ایمان لے آؤ ، تمہارے ہی لیے بہتر ہے ، اور اگر انکار کرتے ہو تو جان لو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ کا ہے 209 اور اللہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی ۔ 210
اے لوگو! بیشک تمہارے پاس یہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہارے رب کی طرف سے حق کے ساتھ تشریف لایا ہے ، سو تم ( ان پر ) اپنی بہتری کے لئے ایمان لے آؤ اور اگر تم کفر ( یعنی ان کی رسالت سے انکار ) کرو گے تو ( جان لو وہ تم سے بے نیاز ہے کیونکہ ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے یقیناً ( وہ سب ) اﷲ ہی کا ہے اور اﷲ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :209 یعنی زمین و آسمان کے مالک کی نافرمانی کر کے تم اس کا کوئی نقصان نہیں کر سکتے ، نقصان جو کچھ ہوگا تمہارا اپنا ہوگا ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :210 یعنی تمہارا خدا نہ تو بے خبر ہے کہ اس کی سلطنت میں رہتے ہوئے تم شرارتیں کرو اور اسے معلوم نہ ہو ، اور نہ وہ نادان ہے کہ اسے اپنے فرامین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کا طریقہ نہ آتا ہو ۔