Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
فَبِمَا نَقۡضِهِمۡ مِّيۡثَاقَهُمۡ لَعَنّٰهُمۡ وَجَعَلۡنَا قُلُوۡبَهُمۡ قٰسِيَةً‌ ۚ يُحَرِّفُوۡنَ الۡـكَلِمَ عَنۡ مَّوَاضِعِهٖ‌ۙ وَنَسُوۡا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوۡا بِهٖۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآٮِٕنَةٍ مِّنۡهُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّنۡهُمۡ‌ فَاعۡفُ عَنۡهُمۡ وَاصۡفَحۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿13﴾
پھر ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر اپنی لعنت نازل فرما دی اور ان کے دل سخت کر دیئے کہ وہ کلام کو اسکی جگہ سے بدل ڈالتے ہیں اور جو کچھ نصیحت انہیں کی گئی تھی اس کا بہت بڑا حصہ بھلا بیٹھے ان کی ایک نہ ایک خیانت پر تجھے اطلاع ملتی رہے گی ہاں تھوڑے سے ایسے نہیں بھی ہیں پس تو انہیں معاف کرتا جا اور درگزر کرتا رہ بیشک اللہ تعالٰی احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔
فبما نقضهم ميثاقهم لعنهم و جعلنا قلوبهم قسية يحرفون الكلم عن مواضعه و نسوا حظا مما ذكروا به و لا تزال تطلع على خاىنة منهم الا قليلا منهم فاعف عنهم و اصفح ان الله يحب المحسنين
So for their breaking of the covenant We cursed them and made their hearts hard. They distort words from their [proper] usages and have forgotten a portion of that of which they were reminded. And you will still observe deceit among them, except a few of them. But pardon them and overlook [their misdeeds]. Indeed, Allah loves the doers of good.
Phir unn ki ehad shikni ki waja say hum ney unn per apni laanat nazil farma di aur unn kay dil sakht ker diye kay woh kalaam ko uss ki jagah say badal daaltay hain aur jo kuch naseehat unhen ki gaee thi uss ka boht bara hissa bhula bethay unn ki aik na aik khayanat per tujhay itlaa milti hi rahey gi haan thoray say aisay nahi bhi hain pus tu unhen moaf kerta jaa aur dar guzar kerta reh be-shak Allah Taalaa ehsan kerney walon say mohabbat kerta hai.
پھر یہ ان کی عہد شکنی ہی تو تھی جس کی وجہ سے ہم نے ان کو اپنی رحمت سے دور کیا ، اور ان کے دلوں کو سخت بنا دیا ۔ وہ باتوں کو اپنے موقع محل سے ہٹا دیتے ہیں ۔ اور جس بات کی ان کو نصیحت کی گئی تھی اس کا ایک بڑا حصہ بھلا چکے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں کو چھوڑ کر تمہیں آئے دن ان کی کسی نہ کسی خیانت کا پتہ چلتا رہتا ہے ۔ لہذا ( فی الحال ) انہیں معاف کردو اور درگذر سے کام لو ( ١٥ ) بیشک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
تو ان کی کیسی بد عہدیوں ( ف٤٤ ) پر ہم نے انہیں لعنت کی اور ان کے دل سخت کردیئے اللہ کی باتوں کو ( ف٤۵ ) ان کے ٹھکانوں سے بدلتے ہیں اور بھلا بیٹھے بڑا حصہ ان نصیحتوں کا جو انہیں دی گئیں ( ف٤٦ ) اور تم ہمیشہ ان کی ایک نہ ایک دغا پر مطلع ہوتے رہو گے ( ف٤۷ ) سوا تھوڑوں کے ( ف٤۸ ) تو انہیں معاف کردو اور ان سے درگزرو ( ف٤۹ ) بیشک احسان والے اللہ کو محبوب ہیں ،
“ پھر یہ ان کا اپنے عہد کو توڑ ڈالنا تھا جس کی وجہ سے ہم نے ان کو اپنی رحمت سے دور پھینک دیا اور ان کے دل سخت کر دیے ۔ اب ان کا حال یہ ہے کہ الفاظ کا الٹ پھیر کر کے بات کو کہیں سے کہیں لے جاتے ہیں ، جو تعلیم انہیں دی گئی تھی اس کا بڑا حصّہ بھول چکے ہیں ، اور آئے دن تمہیں ان کی کسی نہ کسی خیانت کا پتہ چلتا رہتا ہے ۔ ان میں سے بہت کم لوگ اس عیب سے بچے ہوئے ہیں ۔ ﴿پس جب یہ اس حال کو پہنچ چکے ہیں تو جو شرارتیں بھی یہ کریں وہ ان سے عین متوقع ہیں﴾ لہٰذا انہیں معاف کرو اور ان کی حرکات سے چشم پوشی کرتے رہو ، اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو احسان کی روش رکھتے ہیں ۔
پھر ان کی اپنی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی ( یعنی وہ ہماری رحمت سے محروم ہوگئے ) ، اور ہم نے ان کے دلوں کو سخت کر دیا ( یعنی وہ ہدایت اور اثر پذیری سے محروم ہوگئے ، چنانچہ ) وہ لوگ ( کتابِ الٰہی کے ) کلمات کو ان کے ( صحیح ) مقامات سے بدل دیتے ہیں اور اس ( رہنمائی ) کا ایک ( بڑا ) حصہ بھول گئے ہیں جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی ، اور آپ ہمیشہ ان کی کسی نہ کسی خیانت پر مطلع ہوتے رہیں گے سوائے ان میں سے چند ایک کے ( جو ایمان لا چکے ہیں ) سو آپ انہیں معاف فرما دیجئے اور درگزر فرمائیے ، بیشک اﷲ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے