Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اِنِّىۡۤ اُرِيۡدُ اَنۡ تَبُوۡٓاَ بِاِثۡمِىۡ وَ اِثۡمِكَ فَتَكُوۡنَ مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ‌ۚ وَذٰ لِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿29﴾
میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اور اپنے گناہ سر پر رکھ لے اور دوزخیوں میں شامل ہو جائے ظالموں کا یہی بدلہ ہے ۔
اني اريد ان تبوءا باثمي و اثمك فتكون من اصحب النار و ذلك جزؤا الظلمين
Indeed I want you to obtain [thereby] my sin and your sin so you will be among the companions of the Fire. And that is the recompense of wrongdoers."
Mein to chahata hun kay tu mera gunah aur apney gunah apney sir rakh ley aur dozakhiyon mein shaamil hojaye zalimon ka yehi badla hai.
میں تو یہ چاہتا ہوں کہ انجام کار تم اپنے اور میرے دونوں کے گناہ میں پکڑے جاؤ ، ( ٢٣ ) اور دوزخیوں میں شامل ہو ۔ اور یہی ظالموں کی سزا ہے ۔
میں تو یہ چاہتا ہوں کہ میرا ( ف۷۳ ) اور تیرا گناہ ( ف۸٤ ) دونوں تیرے ہی پلہ پڑے تو تو دوز خی ہوجائے ، اور بے انصافوں کی یہی سزا ہے ،
میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے50 اور دوزخی بن کر رہے ۔ ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے” ۔
میں چاہتا ہوں ( کہ مجھ سے کوئی زیادتی نہ ہو اور ) میرا گناہ ِ ( قتل ) اور تیرا اپنا ( سابقہ ) گناہ ( جس کے باعث تیری قربانی نامنظور ہوئی سب ) توہی حاصل کرلے پھر تو اہلِ جہنم میں سے ہو جائے گا ، اور یہی ظالموں کی سزا ہے