Surah

Information

Surah ID #5
Total Verses 120 Ayaat
Rukus 16
Sajdah 0
Actual Order #112
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
Surah 5: Al-Ma'ida Ayat #34
اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَيۡهِمۡ‌ۚ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿34﴾
Except for those who return [repenting] before you apprehend them. And know that Allah is Forgiving and Merciful.
ہاں جو لوگ اس سے پہلے توبہ کرلیں کہ تم ان پر قابو پالو تو یقین مانو کہ اللہ تعالٰی بہت بڑی بخشش اور رحم و کرم والا ہے ۔

More translations & tafseer

الا الذين تابوا من قبل ان تقدروا عليهم فاعلموا ان الله غفور رحيم
Except for those who return [repenting] before you apprehend them. And know that Allah is Forgiving and Merciful.
Haan jo log iss say pehlay tauba ker len kay tum unn per qaboo paalo to yaqeen mano kay Allah Taalaa boht bari bakhsish aur reham-o-karam wala hai.
ہاں وہ لوگ اس سے مستثنی ہیں جو تمہارے ان کو قابو میں لانے سے پہلے ہی توبہ کرلیں ( ٢٨ ) ایسی صورت میں یہ جان رکھو کہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
مگر وہ جنہوں نے توبہ کر لی اس سے پہلے کہ تم ان پر قابو پاؤ ( ف۹۵ ) تو جان لو کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
مگر جو لوگ توبہ کرلیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 57 ؏۵
مگر جن لوگوں نے ، قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پا جاؤ ، توبہ کرلی ، سو جان لو کہ اﷲ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :57 یعنی اگر وہ سعی فساد سے باز آگئے ہوں اور صالح نظام کو درہم برہم کرنے یا الٹنے کی کوشش چھوڑ چکے ہوں اور ان کا بعد کا طرز عمل ثابت کر رہا ہو کہ وہ امن پسند مطیع قانون اور نیک چلن انسان بن چکے ہیں اور اس کے بعد ان کے سابق جرائم کا پتہ چلے تو ان سزاؤں میں سے کوئی سزا ان کو نہ دی جائے گی جو اوپر بیان ہوئی ہیں البتہ دو آدمیوں کے حقوق پر اگر کوئی دست درازی انہوں نے کی تھی تو اس کی ذمہ داری ان پر سے ساقط نہ ہوگی مثلا اگر کسی انسان کو انہوں نے قتل کیا تھا یا کسی کا مال لیا تھا یا کوئی اور جرم انسانی جان ومال کے خلاف کیا تھا تو اسی جرم کے بارے میں فوجداری مقدمہ ان پر قائم کیا جائے گا ۔ لیکن بغاوت اور غداری اور خدا و رسول کے خلاف محاربہ کا کوئی مقدمہ نہ چلایا جائے گا ۔