Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏ ﴿40﴾
کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالٰی ہی کے لئے زمین و آسمان کی بادشاہت ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
الم تعلم ان الله له ملك السموت و الارض يعذب من يشاء و يغفر لمن يشاء و الله على كل شيء قدير
Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth? He punishes whom He wills and forgives whom He wills, and Allah is over all things competent.
Kiya tujhay maloom nahi kay Allah Taalaa hi kay liye zamin-o-aasman ki badshahat hai? Jissay chahaye saza dey aur jissay chahaye moad ker dey Allah Taalaa her cheez per qadir hai.
کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں اور زمین کی حکمرانی صرف اللہ کے پاس ہے؟ وہ جس کو چاہے عذاب دے ، اور جس کو چاہے بخش دے ، اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔
کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ، سزا دیتا ہے جسے چاہے اور بخشتا ہے جسے چاہے ، اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ، ( ف۱۰۱ )
کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے ؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے ، وہ ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے ۔
۔ ( اے انسان! ) کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی ( ساری ) بادشاہت اﷲ ہی کے لئے ہے ، وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے