Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا التَّوۡرٰٮةَ فِيۡهَا هُدًى وَّنُوۡرٌ‌ ۚ يَحۡكُمُ بِهَا النَّبِيُّوۡنَ الَّذِيۡنَ اَسۡلَمُوۡا لِلَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَ الرَّبَّانِيُّوۡنَ وَالۡاَحۡبَارُ بِمَا اسۡتُحۡفِظُوۡا مِنۡ كِتٰبِ اللّٰهِ وَكَانُوۡا عَلَيۡهِ شُهَدَآءَ‌‌ ۚ فَلَا تَخۡشَوُا النَّاسَ وَاخۡشَوۡنِ وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰيٰتِىۡ ثَمَنًا قَلِيۡلًا‌ ؕ وَمَنۡ لَّمۡ يَحۡكُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكٰفِرُوۡنَ‏ ﴿44﴾
ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت و نور ہے یہودیوں میں اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالٰی کے ماننے والے ( انبیاء علیم السلام ) اور اہل اللہ اور علماء فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا اور وہ اس پر اقراری گواہ تھے اب تمہیں چاہیے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو ، میری آیتوں کو تھوڑے تھوڑے مول پر نہ بیچو اور جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وہ ( پورے اور پختہ ) کافر ہیں ۔
انا انزلنا التورىة فيها هدى و نور يحكم بها النبيون الذين اسلموا للذين هادوا و الربنيون و الاحبار بما استحفظوا من كتب الله و كانوا عليه شهداء فلا تخشوا الناس و اخشون و لا تشتروا بايتي ثمنا قليلا و من لم يحكم بما انزل الله فاولىك هم الكفرون
Indeed, We sent down the Torah, in which was guidance and light. The prophets who submitted [to Allah ] judged by it for the Jews, as did the rabbis and scholars by that with which they were entrusted of the Scripture of Allah , and they were witnesses thereto. So do not fear the people but fear Me, and do not exchange My verses for a small price. And whoever does not judge by what Allah has revealed - then it is those who are the disbelievers.
Hum ney toraat nazil farmaee hai jiss mein hidayat-o-noor hai yahudiyon mein issi toraat kay sath Allah Taalaa kay mannay walay anbiya ( alheem-us-salam ) aur ehal-ullah aur ulama faislay kertay thay kiyon kay unhen Allah ki iss kitab ki hifazat ka hukum diya gaya tha. Aur woh iss per iqrari gawah thay abb tumhen chahaiye kay logon say na darro aur sirf mera darr rakho meri aayaton ko thoray thoray mol per na becho jo log Allah ki utari hui wahee kay sath faislay na keren woh ( pooray aur pukhta ) kafir hain.
بیشک ہم نے تورات نازل کی تھی جس میں ہدایت تھی اور نور تھا ۔ تمام نبی جو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار تھے ، اسی کے مطابق یہودیوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے ، اور تمام اللہ والے اور علماء بھی ( اسی پر عمل کرتے رہے ) کیونکہ ان کو اللہ کی کتاب کا محافظ بنایا گیا تھا ، اور وہ اس کے گواہ تھے ۔ لہذا ( اے یہودیو ) تم لوگوں سے نہ ڈرو ، اور مجھ سے ڈرو ، اور تھوڑی سی قیمت لینے کی خا طر میری آیتوں کا سودا نہ کیا کرو ۔ اور جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ لوگ کافر ہیں ۔
بیشک ہم نے توریت اتاری اس میں ہدایت اور نور ہے ، اس کے مطابق یہود کو حکم دیتے تھے ہمارے فرمانبردار نبی اور عالم اور فقیہہ کہ ان سے کتاب اللہ کی حفاظت چاہی گئی تھی ( ف۱۱۳ ) اور وہ اس پر گواہ تھے تو ( ف۱۱٤ ) لوگوں سے خوف نہ کرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیتوں کے بدلے ذلیل قیمت نہ لو ( ف۱۱۵ ) اور جو اللہ کے اتارے پر حکم نہ کرے ( ف۱۱٦ ) وہی لوگ کافر ہیں ،
ہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی ۔ سارے نبی ، جو مسلِم تھے ، اسی کے مطابق ان یہودی بن جانے والوں کے معاملات 72 کا فیصلہ کرتے تھے ، اور اِسی طرح ربّانی اور اَحبار بھی 73 ﴿اسی پر فیصلہ کا مدار رکھتے تھے﴾ کیونکہ انہیں کتاب اللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس ﴿اے گروہ یہود !﴾ تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو ۔ جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں ۔
بیشک ہم نے تورات نازل فرمائی جس میں ہدایت اور نور تھا ، اس کے مطابق انبیاء جو ( اﷲ کے ) فرمانبردار ( بندے ) تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے اور اﷲ والے ( یعنی ان کے اولیاء ) اور علماء ( بھی اسی کے مطابق فیصلے کرتے رہے ) ، اس وجہ سے کہ وہ اﷲ کی کتاب کے محافظ بنائے گئے تھے اور وہ اس پر نگہبان ( و گواہ ) تھے ۔ پس تم ( اقامتِ دین اور احکامِ الٰہی کے نفاذ کے معاملے میں ) لوگوں سے مت ڈرو اور ( صرف ) مجھ سے ڈرا کرو اور میری آیات ( یعنی احکام ) کے بدلے ( دنیا کی ) حقیر قیمت نہ لیا کرو ، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ ( و حکومت ) نہ کرے سو وہی لوگ کافر ہیں
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :72 یہاں ضمناً اس حقیقت پر بھی متنبہ کر دیا گیا کہ انبیاء سب کے سب ”مسلم“ تھے ، بخلاف اس کے یہ یہودی ”اسلام “ سے ہٹ کر اور فرقہ بندی میں مبتلا ہو کر صرف”یہودی“ بن کر رہ گئے تھے ۔ سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :73 ربانی = علماء – احبار = فقہاء