Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالصَّابِـُٔـوۡنَ وَالنَّصٰرٰى مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏ ﴿69﴾
مسلمان ، یہودی ، ستارہ پرست اور نصرانی کوئی ہو ، جو بھی اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے وہ محض بے خوف رہے گا اور بالکل بے غم ہو جائے گا ۔
ان الذين امنوا و الذين هادوا و الصبون و النصرى من امن بالله و اليوم الاخر و عمل صالحا فلا خوف عليهم و لا هم يحزنون
Indeed, those who have believed [in Prophet Muhammad] and those [before Him] who were Jews or Sabeans or Christians - those [among them] who believed in Allah and the Last Day and did righteousness - no fear will there be concerning them, nor will they grieve.
Musalman yahudi sitara parast aur nasrani koi ho jo bhi Allah Taalaa per aur qayamat kay din per eman laye aur nek amal keray woh mehaz bey khof rahey ga aur bilkul bey ghum hojaye ga.
حق تو یہ ہے کہ جو لوگ بھی ، خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا صابی یا نصرانی ، اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لے آئیں گے اور نیک عمل کریں گے ان کو نہ کوئی خوف ہوگا ، نہ وہ کسی غم میں مبتلا ہوں گے ۔ ( ٤٨ )
بیشک وہ جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ( ف۱۷۸ ) اور اسی طرح یہودی اور ستارہ پرست اور نصرانی ان میں جو کوئی سچے دل سے اللہ اور قیامت پر ایمان لائے اور اچھے کام کرے تو ان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم ،
مسلمان ہوں یا یہودی ، صابی ہوں یا عیسائی ، جو بھی اللہ اور روزِ آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا بے شک اس کے لیے نہ کسی خوف کا مقام ہے نہ رنج کا ۔ 99
بیشک ( خود کو ) مسلمان ( کہنے والے ) اور یہودی اور صابی ( یعنی ستارہ پرست ) اور نصرانی جو بھی ( سچے دل سے تعلیماتِ محمدی کے مطابق ) اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :99 دیکھئے سورہ بقرہ آیت 62 وحاشیہ نمبر80