Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
لَـقَدۡ كَفَرَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ‌ ۘ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ  ؕ وَاِنۡ لَّمۡ يَنۡتَهُوۡا عَمَّا يَقُوۡلُوۡنَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏ ﴿73﴾
وہ لوگ بھی قطعاً کافر ہوگئے جنہوں نے کہا ، اللہ تین میں سے تیسرا ہے دراصل اللہ تعالٰی کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اگر یہ لوگ اپنے اس قول سے باز نہ رہے تو ان میں سے جو کفر پر رہیں گے ، انہیں المناک عذاب ضرور پہنچے گا ۔
لقد كفر الذين قالوا ان الله ثالث ثلثة و ما من اله الا اله واحد و ان لم ينتهوا عما يقولون ليمسن الذين كفروا منهم عذاب اليم
They have certainly disbelieved who say, " Allah is the third of three." And there is no god except one God. And if they do not desist from what they are saying, there will surely afflict the disbelievers among them a painful punishment.
Woh log bhi qatan kafir hogaye jinhon ney kaha Allah teen mein ka teesra hai dar asal so Allah Taalaa key koi mabood nahi. Agar yeh log apney iss qol say baaz na rahey to inn mein say jo kufur per rahen gay unhen alam naak azab zarror phonchay ga.
وہ لوگ ( بھی ) یقینا کافر ہوچکے ہیں جنہوں نے یہ کہا ہے کہ : اللہ تین میں کا تیسرا ہے ( ٤٩ ) حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، اور اگر یہ لوگ اپنی اس بات سے باز نہ آئے تو ان میں سے جن لوگوں نے ( ایسے ) کفر کا ارتکاب کیا ہے ، ان کو دردناک عذاب پکڑ کر رہے گا ۔
بیشک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں اللہ تین خداؤں میں کا تیسرا ہے ( ف۱۸۷ ) اور خدا تو نہیں مگر ایک خدا ( ف۱۸۸ ) اور اگر اپنی بات سے باز نہ آئے ( ف۱۸۹ ) تو جو ان میں کافر مریں گے ان کو ضرور دردناک عذاب پہنچے گا ،
یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے ، حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ اگر یہ لوگ اپنی ان باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جس جس نے کفر کیا ہے اس کو درد ناک سزا دی جائے گی ۔
بیشک ایسے لوگ ( بھی ) کافر ہوگئے ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تین ( معبودوں ) میں سے تیسرا ہے ، حالانکہ معبودِ یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اور اگر وہ ان ( بیہودہ باتوں ) سے جو وہ کہہ رہے ہیں بازنہ آئے تو ان میں سے کافروں کو دردناک عذاب ضرور پہنچے گا