Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اَفَلَا يَتُوۡبُوۡنَ اِلَى اللّٰهِ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَهٗ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿74﴾
یہ لوگ کیوں اللہ تعالٰی کی طرف نہیں جھکتے اور کیوں استغفار نہیں کرتے؟ اللہ تعالٰی تو بہت ہی بخشنے والا اور بڑا ہی مہربان ہے ۔
افلا يتوبون الى الله و يستغفرونه و الله غفور رحيم
So will they not repent to Allah and seek His forgiveness? And Allah is Forgiving and Merciful.
Yeh log kiyon Allah Taalaa ki taraf nahi jhuktay aur kiyon istaghfar nahi kertay? Allah Taalaa boht hi bakhshney wala aur bara hi meharban hai.
کیا پھر بھی یہ لوگ معافی کے لیے اللہ کی طرف رجوع نہیں کریں گے ، اور اس سے مغفرت نہیں مانگیں گے؟ حالانکہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
تو کیوں نہیں رجوع کرتے اللہ کی طرف اور اس سے بخشش مانگتے ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ،
پھر کیا یہ اللہ سے توبہ نہ کریں گے اور اس سے معافی نہ مانگیں گے؟ اللہ بہت درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔
کیا یہ لوگ اللہ کی بارگاہ میں رجوع نہیں کرتے اور اس سے مغفرت طلب ( نہیں ) کرتے ، حالانکہ اﷲ بڑا بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے