Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
قَدۡ سَاَ لَهَا قَوۡمٌ مِّنۡ قَبۡلِكُمۡ ثُمَّ اَصۡبَحُوۡا بِهَا كٰفِرِيۡنَ‏ ﴿102﴾
ایسی باتیں تم سے پہلے اور لوگوں نے بھی پوچھی تھیں پھر ان باتوں کے منکر ہوگئے
قد سالها قوم من قبلكم ثم اصبحوا بها كفرين
A people asked such [questions] before you; then they became thereby disbelievers.
Aisi baaten tum say pehlay aur logon ney bhi poochi thin phir inn baaton kay munkir hogaye.
تم سے پہلے ایک قوم نے اس قسم کے سوالات کیے تھے ، پھر ان ( کے جو جوابات دیے گئے ان ) سے منکر ہوگئے ۔ ( ٧٠ )
تم سے اگلی ایک قوم نے انہیں پوچھا ( ف ۲٤۵ ) پھر ان سے منکر ہو بیٹھے ،
تم سے پہلے ایک گروہ نے اِسی قسم کے سوالات کیے تھے ، پھر وہ لوگ انہی باتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہوگئے ۔ 117
بیشک تم سے پہلے ایک قوم نے ایسی ( ہی ) باتیں پوچھی تھیں ، ( جب وہ بیان کر دی گئیں ) پھر وہ ان کے منکر ہوگئے
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :117 یعنی پہلے انہوں نے خود ہی عقائد اور احکام میں موشگافیاں کیں اور ایک ایک چیز کے متعلق سوال کر کر کے تفصیلات اور قیود کا ایک جال اپنے لیے تیار کرایا ، پھر خود ہی اس میں الجھ کر اعتقادی گمراہیوں اور عملی نافرمانیوں میں مبتلا ہو گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس گروہ سے مراد یہودی ہیں جن کے نقش قدم پر چلنے میں ، قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تنبیہات کے باوجود ، مسلمانوں نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے ۔