Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
قَالُوۡا نُرِيۡدُ اَنۡ نَّاۡكُلَ مِنۡهَا وَتَطۡمَٮِٕنَّ قُلُوۡبُنَا وَنَـعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ صَدَقۡتَـنَا وَنَكُوۡنَ عَلَيۡهَا مِنَ الشّٰهِدِيۡنَ‏ ﴿113﴾
وہ بولے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دلوں کو پورا اطمینان ہو جائے اور ہمارا یہ یقین اور بڑھ جائے کہ آپ نے ہم سے سچ بولا ہے اور ہم گواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں ۔
قالوا نريد ان ناكل منها و تطمىن قلوبنا و نعلم ان قد صدقتنا و نكون عليها من الشهدين
They said, "We wish to eat from it and let our hearts be reassured and know that you have been truthful to us and be among its witnesses."
Woh bolay kay hum yeh chahatay hain kay uss mein say khayen aur humaray dilon ko poora itminaan hojaye aur humaray yeh yaqeen aur barh jaye kay aap ney hum say sach bola hai aur hum gawahi denay walon mein say hojayen.
انہوں نے کہا : ہم چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں ، اور اس کے ذریعے ہمارے دل پوری طرح مطمئن ہوجائیں ، اور ہمیں ( پہلے سے زیادہ یقین کے ساتھ ) یہ معلوم ہوجائے کہ آپ نے ہم سے جو کچھ کہا ہے وہ سچ ہے ، اور ہم اس پر گواہی دینے والوں میں شامل ہوجائیں ۔
بولے ہم چاہتے ہیں ( ف۲۷۸ ) کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل ٹھہریں ( ف۲۷۹ ) اور ہم آنکھوں دیکھ لیں کہ آپ نے ہم سے سچ فرمایا ( ف۲۸۰ ) اور ہم اس پر گواہ ہوجائیں ( ف۲۸۱ )
انہوں نے کہا ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہمیں معلوم ہو جائے کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا ہے وہ سچ ہے اور ہم اس پر گواہ ہوں ۔
وہ کہنے لگے: ہم ( تو صرف ) یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں اور ہم ( مزید یقین سے ) جان لیں کہ آپ نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس ( خوانِ نعمت کے اترنے ) پر گواہ ہو جائیں