Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏ ﴿10﴾
اور واقعی آپ سے پہلے جو پیغمبر ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی مذاق کیا گیا ہے ۔ پھر جن لوگوں نے ان سےاستہزا کیا تھا ان کو اس عذاب نے آگھیرا جس کا تمسخر اڑاتے تھے ۔
و لقد استهز برسل من قبلك فحاق بالذين سخروا منهم ما كانوا به يستهزءون
And already were messengers ridiculed before you, but those who mocked them were enveloped by that which they used to ridicule.
Aur waqaee aap say pehlay jo payghumbar huye hain unn kay sath bhi istehzaa kiya gaya hai. Phir jin logon ney unn say mazaq kiya tha unn ko uss azab ney aa ghera jiss kay tamaskhur uratay thay.
اور ( اے پیغمبر ) حقیقت یہ ہے کہ تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ہے لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں سے جن لوگوں نے مذاق اڑایا تھا ان کو اسی چیز نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔
اور ضرور اے محبوب تم سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ٹھٹھا کیا گیا تو وہ جو ان سے ہنستے تھے ان کی ہنسی انہیں کو لے بیٹھی ( ف۲٦ )
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جاچکا ہے ، مگر ان مذاق اڑانے والوں پر آخر کار وہی حقیقت مسلّط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے ۔ ؏١
اور بیشک آپ سے پہلے ( بھی ) رسولوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا ، پھر ان میں سے مسخرہ پن کرنے والوں کو ( حق کے ) اسی ( عذاب ) نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے