Surah

Information

Surah ID #6
Total Verses 165 Ayaat
Rukus 20
Sajdah 0
Actual Order #55
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
Surah 6: Al-An'am Ayat #11
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ ثُمَّ انْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ‏ ﴿11﴾
Say, "Travel through the land; then observe how was the end of the deniers."
آپ فرما دیجئے کہ ذرا زمین میں چلو پھرو پھر دیکھ لو کہ تکذیب کرنے والوں کا کیا انجام ہوا ۔

More translations & tafseer

قل سيروا في الارض ثم انظروا كيف كان عاقبة المكذبين
Say, "Travel through the land; then observe how was the end of the deniers."
Aap farma dijiye kay zara zamin mein chalo phiro phir dekh lo kay takzeeb kerney walon ka kiya anjam hua.
۔ ( ان کافروں سے ) کہو کہ : ذرا زمین میں چلو پھرو ، پھر دیکھو کہ ( پیغمبروں کو ) جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا؟ ( ٥ )
تم فرمادو ( ف۲۷ ) زمین میں سیر کرو پھر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا ( ف۲۸ )
اِن سے کہو ، ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ہے ۔ 8
فرمادیجئے کہ تم زمین پر چلو پھرو ، پھر ( نگاہِ عبرت سے ) دیکھو کہ ( حق کو ) جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :8 یعنی گزری ہوئی قوموں کے آثار قدیمہ اور ان کے تاریخی افسانے شہادت دیں گے کہ صداقت و حقیقت سے منہ موڑنے اور باطل پرستی پر اصرار کرنے کی بدولت کس طرح یہ قومیں عبرتناک انجام سے دوچار ہوئیں ۔