Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
قُلۡ اَغَيۡرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَهُوَ يُطۡعِمُ وَلَا يُطۡعَمُ‌ؕ قُلۡ اِنِّىۡۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ اَوَّلَ مَنۡ اَسۡلَمَ‌ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏ ﴿14﴾
آپ کہئے کہ کیا اللہ کے سوا ، جو کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے جو کہ کھانے کو دیتا ہے اور اس کو کوئی کھانے نہیں دیتا اور کسی کو معبود قرار دوں آپ فرما دیجئے کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے میں اسلام قبول کروں اور تو مشرکین میں سے ہرگز نہ ہونا ۔
قل اغير الله اتخذ وليا فاطر السموت و الارض و هو يطعم و لا يطعم قل اني امرت ان اكون اول من اسلم و لا تكونن من المشركين
Say, "Is it other than Allah I should take as a protector, Creator of the heavens and the earth, while it is He who feeds and is not fed?" Say, [O Muhammad], "Indeed, I have been commanded to be the first [among you] who submit [to Allah ] and [was commanded], 'Do not ever be of the polytheists.' "
Aap kahiye kay kiya Allah kay siwa jo kay aasmanon aur zamin ka peda kerney wala hai aur jo kay khaney ko deta hai aur uss ko koi khaney ko nahi deta aur kissi ko mabood qarar doon aap farma dijiye kay mujh ko yeh hukum hua hai kay sab say pehlay mein islam qabool keroon aur tu mushrikeen mein say hergiz na hona.
کہہ دو کہ : کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو رکھوالا بناؤں؟ ( اس اللہ کو چھوڑ کر ) جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ، اور جو سب کو کھلاتا ہے ، کسی سے کھاتا نہیں؟ کہہ دو کہ : مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ فرمانبرداری میں سب لوگوں سے پہل کرنے والا میں بنوں ۔ اور تم مشرکوں میں ہرگز شامل نہ ہونا ۔
تم فرماؤ کیا اللہ کے سوا کسی اور کو والی بناؤں ( ف۳٦ ) وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین پیدا کیے اور وہ کھلاتا ہے اور کھانے سے پاک ہے ( ف۳۷ ) تم فرماؤ مجھے حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے گردن رکھوں ( ف۳۸ ) اور ہرگز شرک والوں میں سے نہ ہونا ،
کہو ، اللہ کو چھوڑ کر کیا میں کسی اور کو اپنا سرپرست بنالوں؟ اس خدا کو چھوڑ کر جو زمین و آسمان کا خالق ہے اور جو روزی دیتا ہے روزی لیتا نہیں ہے؟10 کہو مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں اس کے آگے سرِ تسلیم خم کروں ﴿اور تائید کی گئی ہے کہ کوئی شرک کرتا ہے تو کرے﴾ تو بہرحال مشرکوں میں شامل نہ ہو ۔
فرما دیجئے: کیا میں کسی دوسرے کو ( عبادت کے لئے اپنا ) دوست بنا لوں ( اس ) اﷲ کے سوا جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ ( سب کو ) کھلاتا ہے اور ( خود اسے ) کھلایا نہیں جاتا ۔ فرما دیں: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ( اس کے حضور ) سب سے پہلا ( سرجھکانے والا ) مسلمان ہوجاؤں اور ( یہ بھی فرمادیا گیا ہے کہ ) تم مشرکوں میں سے ہرگز نہ ہوجانا
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :10 اس میں ایک لطیف تعریض ہے ۔ مشرکوں نے اللہ کے سوا جن جن کو اپنا خدا بنا رکھا ہے وہ سب اپنے ان بندوں کو رزق دینے کے بجائے الٹا ان سے رزق پانے کے محتاج ہیں ۔ کوئی فرعون خدائی کے ٹھاٹھ نہیں جما سکتا جب تک اس کے بندے اسے ٹیکس اور نذرانے نہ دیں ۔ کسی صاحب قبر کی شان معبودیت قائم نہیں ہو سکتی جب تک اس کے پرستار اس کا شاندار مقبرہ تعمیر نہ کریں ۔ کسی دیوتا کا دربار خداوندی سج نہیں سکتا جب تک اس کے پجاری اس کا مجسمہ بنا کر کسی عالی شان مندر میں نہ رکھیں اور اس کو تزئین و آرائش کے سامانوں سے آراستہ نہ کریں ۔ سارے بناؤٹی خدا بیچارے خود اپنے بندوں کے محتاج ہیں ۔ صرف ایک خداوند عالم ہی وہ حقیقی خدا ہے جس کی خدائی آپ اپنے بل بوتے پر قائم ہے اور جو کسی کی مدد کا محتاج نہیں بلکہ سب اسی کے محتاج ہیں ۔