Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
ثُمَّ لَمۡ تَكُنۡ فِتۡـنَـتُهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡا وَاللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشۡرِكِيۡنَ‏ ﴿23﴾
پھر ان کے شرک کا انجام اس کے سوا اور کچھ بھی نہ ہوگا کہ وہ یوں کہیں گے کہ قسم اللہ کی اپنے پروردگار کی ہم مشرک نہ تھے ۔
ثم لم تكن فتنتهم الا ان قالوا و الله ربنا ما كنا مشركين
Then there will be no [excuse upon] examination except they will say, "By Allah , our Lord, we were not those who associated."
Phir unn kay shirk ka anjam iss kay siwa aur kuch bhi na hoga kay woh yun kahen gay kay qasam Allah ki apney perwerdigar ki hum mushrik na thay.
اس وقت ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہوگا ، سوائے اس کے کہ وہ کہیں گے : اللہ کی قسم جو ہمارا پروردگار ہے ہم تو مشرک نہیں تھے ۔ ( ٧ )
پھر ان کی کچھ بناوٹ نہ رہی ( ف۵۷ ) مگر یہ کہ بولے ہمیں اپنے رب اللہ کی قسم کہ ہم مشرک نہ تھے ،
کہ ﴿یہ جھوٹا بیان دیں کہ﴾ اے ہمارے آقا! تیری قسم ہم ہرگز مشرک نہ تھے ۔
پھر ان کی ( کوئی ) معذرت نہ رہے گی بجز اس کے کہ وہ کہیں ( گے ) : ہمیں اپنے رب اﷲ کی قَسم ہے! ہم مشرک نہ تھے