Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَهُمۡ يَنۡهَوۡنَ عَنۡهُ وَيَنۡــَٔوۡنَ عَنۡهُ‌ۚ وَاِنۡ يُّهۡلِكُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ‏ ﴿26﴾
اور یہ لوگ اس سے دوسروں کو بھی روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور دور رہتے ہیں اور یہ لوگ اپنے ہی کو تباہ کر رہے ہیں اور کچھ خبر نہیں رکھتے ۔
و هم ينهون عنه و ينون عنه و ان يهلكون الا انفسهم و ما يشعرون
And they prevent [others] from him and are [themselves] remote from him. And they do not destroy except themselves, but they perceive [it] not.
Aur yeh log iss say doosron ko bhi roktay hain aur khud bhi iss say door door rehtay hain aur yeh log apney hi ko tabah ker rahey hain aur kuch khabar nahi raktay.
اور یہ دوسروں کو بھی اس ( قرآن ) سے روکتے ہیں ، اور خود بھی ا س سے دور رہتے ہیں ۔ اور ( اس طرح ) وہ اپنی جانوں کے سوا کسی اور کو ہلاکت میں نہیں ڈال رہے ، لیکن ان کو احساس نہیں ہے ۔
اور وہ اس سے روکتے ( ف٦۱ ) اور اس سے دور بھاگتے ہیں اور بلاک نہیں کرتے مگر اپنی جانیں ( ف٦۲ ) اور انہیں شعور نہیں ،
وہ اس امر حق کو قبول کرنے سے لوگوں کو روکتے ہیں اور خود بھی اس سے دور بھاگتے ہیں ۔ ﴿وہ سمجھتے ہیں کہ اس حرکت سے وہ تمہارا کچھ بگاڑ رہے ہیں﴾ حالانکہ دراصل وہ خود اپنی ہی تباہی کا سامان کر رہے ہیں مگر انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔
اور وہ ( دوسروں کو ) اس ( نبی کی اتباع اور قرآن ) سے روکتے ہیں اور ( خود بھی ) اس سے دور بھاگتے ہیں ، اور وہ محض اپنی ہی جانوں کو ہلاک کررہے ہیں اور وہ ( اس ہلاکت کا ) شعور ( بھی ) نہیں رکھتے