Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَقَالُوۡۤا اِنۡ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِيۡنَ‏ ﴿29﴾
اور یہ کہتے ہیں کہ صرف یہی دنیاوی زندگی ہماری زندگی ہے اور ہم زندہ نہ کئے جائیں گے ۔
و قالوا ان هي الا حياتنا الدنيا و ما نحن بمبعوثين
And they say, "There is none but our worldly life, and we will not be resurrected."
Aur yeh kehtay hain kay sirf yeh dunyawi zindagi humari zindagi hai aur hum zinda na kiye jayen gay.
یہ تو یوں کہتے ہیں کہ جو کچھ ہے بس یہی دنیوی زندگی ہے اور ہم مر کر دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں گے ۔
اور بولے ( ف٦۵ ) وہ تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے اور ہمیں اٹھنا نہیں ( ف٦٦ )
وہ تو ہیں ہی جھوٹے ﴿اس لیے اپنی اس خواہش کے اظہار میں بھی جھوٹ ہی سے کام لیں گے﴾ ۔ آج یہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی جو کچھ بھی ہے بس یہی دنیا کی زندگی ہے اور ہم مرنے کے بعد ہرگز دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے ۔
اور وہ ( یہی ) کہتے رہیں گے ( جیسے انہوں نے پہلے کہا تھا ) کہ ہماری اس دنیوی زندگی کے سوا ( اور ) کوئی ( زندگی ) نہیں اور ہم ( مرنے کے بعد ) نہیں اٹھائے جائیں گے