Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَلَوۡ تَرٰٓى اِذۡ وُقِفُوۡا عَلٰى رَبِّهِمۡ‌ ؕ قَالَ اَلَـيۡسَ هٰذَا بِالۡحَـقِّ‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا‌ ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ‏ ﴿30﴾
اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ۔ اللہ فرمائے گا کیا یہ امر واقعی نہیں ہے؟ وہ کہیں گے بے شک قسم اپنے رب کی ۔ اللہ تعالٰی فرمائے گا تو اب اپنے کفر کے عوض عذاب چکھو ۔
و لو ترى اذ وقفوا على ربهم قال اليس هذا بالحق قالوا بلى و ربنا قال فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون
If you could but see when they will be made to stand before their Lord. He will say, "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will [then] say, "So taste the punishment because you used to disbelieve."
Aur agar aap uss waqt dekhen jab yeh apeny rab kay samey kharay kiye jayen gay. Allah farmaye ga kay kiya yeh amar waqaee nahi hai? Woh kahen gay be-shak qasam apney rab ki. Allah Taalaa farmaye ga to abb apney kufur kay ewaz azab chakho.
اور اگر تم وہ وقت دیکھو جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے ۔ وہ کہے گا : کیا یہ ( دوسری زندگی ) حق نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے : بیشک ہمارے رب کی قسم ! اللہ کہے گا : تو پھر چکھو عذاب کا مزہ ، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے ۔
اور کبھی تم دیکھو جب اپنے رب کے حضور کھڑے کیے جائیں گے ، فرمائے گا کیا یہ حق نہیں ( ف٦۷ ) کہیں گے کیوں نہیں ، ہمیں اپنے رب کی قسم ، فرمائے گا تو اب عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا ،
کاش وہ منظر تم دیکھ سکو جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے ۔ اس وقت ان کا رب ان سے پوچھے گا کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں اے ہمارے رب ! یہ حقیقت ہی ہے ۔ وہ فرمائے گا اچھا ! تو اب اپنے انکار حقیقت کی پاداش میں عذاب کا مزا چکھو ۔ ؏۳
اور اگر آپ ( انہیں اس وقت ) دیکھیں جب وہ اپنے رب کے حضور کھڑے کئے جائیں گے ، ( اور انہیں ) اﷲ فرمائے گا: کیا یہ ( زندگی ) حق نہیں ہے؟ ( تو ) کہیں گے: کیوں نہیں! ہمارے رب کی قسم ( یہ حق ہے ، پھر ) اﷲ فرمائے گا: پس ( اب ) تم عذاب کا مزہ چکھو اس وجہ سے کہ تم کفر کیا کرتے تھے