Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اِنَّمَا يَسۡتَجِيۡبُ الَّذِيۡنَ يَسۡمَعُوۡنَ‌ ؕؔ وَالۡمَوۡتٰى يَـبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَيۡهِ يُرۡجَعُوۡنَؔ‏ ﴿36﴾
و ہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور مُردوں کو اللہ زندہ کر کے اٹھائے گا پھر سب اللہ ہی کی طرف لائے جائیں گے ۔
انما يستجيب الذين يسمعون و الموتى يبعثهم الله ثم اليه يرجعون
Only those who hear will respond. But the dead - Allah will resurrect them; then to Him they will be returned.
Wohi log qabool kertay hain jo suntay hain. Murdon ko Allah zinda ker kay uthaye ga phir sab Allah hi ki taraf laye jayen gay.
بات تو وہی لوگ مان سکتے ہیں جو ( حق کے طالب بن کر ) سنیں ۔ جہاں تک ان مردوں کا تعلق ہے ان کو تو اللہ ہی قبروں سے اٹھائے گا ، پھر یہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔
مانتے تو وہی ہیں جو سنتے ہیں ( ف۸۰ ) اور ان مردہ دلوں ( ف۸۱ ) کو اللہ اٹھائے گا ( ف۸۲ ) پھر اس کی طرف ہانکے جائیں گے ( ف۸۳ )
دعوتِ حق پر لبیک وہی لوگ کہتے ہیں جو سننے والے ہیں ، رہے مردے ، 25 تو انہیں تو اللہ بس قبروں ہی سے اٹھائے گا اور پھر وہ ﴿اس کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے﴾ واپس لائے جائیں گے ۔
بات یہ ہے کہ ( دعوتِ حق ) صرف وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو ( اسے سچے دل سے ) سنتے ہیں ، اور مُردوں ( یعنی حق کے منکروں ) کو اﷲ ( حالتِ کفر میں ہی قبروں سے ) اٹھائے گا پھر وہ اسی ( رب ) کی طرف ( جس کا انکار کرتے تھے ) لوٹائے جائیں گے