Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ‌ ؕ فَاِنۡ يَّكۡفُرۡ بِهَا هٰٓؤُلَۤاءِ فَقَدۡ وَكَّلۡنَا بِهَا قَوۡمًا لَّيۡسُوۡا بِهَا بِكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿89﴾
یہ لوگ ایسے تھے کہ ہم نے ان کو کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی تھی سو اگر یہ لوگ نبوت کا انکار کریں تو ہم نے اس کے لئے ایسے بہت سے لوگ مقرر کر دیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں ہیں ۔
اولىك الذين اتينهم الكتب و الحكم و النبوة فان يكفر بها هؤلاء فقد و كلنا بها قوما ليسوا بها بكفرين
Those are the ones to whom We gave the Scripture and authority and prophethood. But if the disbelievers deny it, then We have entrusted it to a people who are not therein disbelievers.
Yeh log aisay thay kay hum ney unn ko kitab aur hikmat aur naboowat ata ki thi so agar yeh log naboowat ka inkar keren to hum ney iss kay liye aisay boht say log muqarrar ker diye hain jo iss kay munkir nahi hain.
وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب ، حکمت اور نبوت عطا کی تھی ۔ ( ٣١ ) اب اگر یہ ( عرب کے ) لوگ اس ( نبوت ) کا انکار کریں تو ( کچھ پروا نہ کرو ، کیونکہ ) اس کے ماننے کے لیے ہم نے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں جو اس کے منکر نہیں ۔ ( ٣٢ )
یہ ہیں جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تو اگر یہ لوگ ( ف۱۷۷ ) اس سے منکر ہوں تو ہم نے اس کیلئے ایک ایسی قوم لگا رکھی ہے جو انکار والی نہیں ( ف۱۷۸ )
وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم اور نبوت عطا کی تھی ۔ 57 اب اگر یہ لوگ اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں تو ﴿پروا نہیں﴾ ہم نے کچھ اور لوگوں کو یہ نعمت سونپ دی ہے جو اس سے منکر نہیں ہیں ۔ 58
۔ ( یہی ) وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور حکمِ ( شریعت ) اور نبوّت عطا فرمائی تھی ۔ پھر اگر یہ لوگ ( یعنی کفّار ) ان باتوں سے انکار کر دیں تو بیشک ہم نے ان ( باتوں ) پر ( ایمان لانے کے لیے ) ایسی قوم کو مقرر کردیا ہے جو ان سے انکار کرنے والے نہیں ( ہوں گے )
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :57 یہاں انبیاء علیہم السلام کو تین چیزیں عطا کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ ایک کتاب یعنی اللہ کا ہدایت نامہ دوسرے حکم یعنی اس ہدایت نامہ کا صحیح فہم ، اور اس کے اصولوں کو معاملات زندگی پر منطبق کرنے کی صلاحیت اور مسائل حیات میں فیصلہ کن رائے قائم کرنے کی خداداد قابلیت ۔ تیسرے نبوت ، یعنی یہ منصب کہ وہ اس ہدایت نامہ کے مطابق خلق اللہ کی رہنمائی کریں ۔ سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :58 مطلب یہ ہے کہ اگر یہ کافر و مشرک لوگ اللہ کی اس ہدایت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں تو کردیں ، ہم نے اہل ایمان کا ایک ایسا گروہ پیدا کر دیا ہے جو اس نعمت کی قدر کرنے والا ہے ۔