Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ هَدَى اللّٰهُ‌ فَبِهُدٰٮهُمُ اقۡتَدِهۡ ‌ؕ قُلْ لَّاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ اَجۡرًا‌ ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿90﴾
یہی لوگ ایسے تھے جن کو اللہ تعالٰی نے ہدایت کی تھی سو آپ بھی ان ہی کے طریق پر چلیئے آپ کہہ دیجیئے کہ میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ نہیں چاہتا یہ تو صرف تمام جہان والوں کے واسطے ایک نصیحت ہے ۔
اولىك الذين هدى الله فبهدىهم اقتده قل لا اسلكم عليه اجرا ان هو الا ذكرى للعلمين
Those are the ones whom Allah has guided, so from their guidance take an example. Say, "I ask of you for this message no payment. It is not but a reminder for the worlds."
Yehi log aisay thay jin ko Allah Taalaa ney hidayat ki thi so aap bhi inn hi kay tareeq per chaliye aap keh dijiye kay mein tum say iss per koi maawza nahi chahata yeh to sirf tamam jahaan walon kay wastay aik naseehat hai.
یہ لوگ ( جن کا ذکر اوپر ہوا ) وہ تھے جن کو اللہ نے ( مخالفین کے رویے پر صبر کرنے کی ) ہدایت کی تھی ، لہذا ( اے پیغمبر ) تم بھی انہی کے راستے پر چلو ۔ ( مخالفین سے ) کہہ دو کہ میں تم سے اس ( دعوت ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ یہ تو دنیا جہان کے سب لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے ، اور بس ۔
یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی تو تم انہیں کی راہ چلو ( ف۱۷۹ ) تم فرماؤ میں قرآن پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کو ( ف۱۸۰ )
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! وہی لوگ اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ تھے ، انہی کے راستہ پر تم چلو ، اور کہہ دو کہ میں ﴿اس تبلیغ و ہدایت کے﴾ کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں ، یہ تو ایک عام نصیحت ہے تمام دنیا والوں کے لیے ۔ ؏١۰
۔ ( یہی ) وہ لوگ ( یعنی پیغمبرانِ خدا ) ہیں جنہیں اﷲ نے ہدایت فرمائی ہے پس ( اے رسولِ آخر الزمان! ) آپ ان کے ( فضیلت والے سب ) طریقوں ( کو اپنی سیرت میں جمع کر کے ان ) کی پیروی کریں ( تاکہ آپ کی ذات میں ان تمام انبیاء و رسل کے فضائل و کمالات یکجا ہوجائیں ) ، آپ فرما دیجئے: ( اے لوگو! ) میں تم سے اس ( ہدایت کی فراہمی پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ یہ تو صرف جہان والوں کے لئے نصیحت ہے