Surah

Information

Surah ID #6
Total Verses 165 Ayaat
Rukus 20
Sajdah 0
Actual Order #55
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
Surah 6: Al-An'am Ayat #96
فَالِقُ الۡاِصۡبَاحِ‌ۚ وَ جَعَلَ الَّيۡلَ سَكَنًا وَّالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ حُسۡبَانًا‌ ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ‏ ﴿96﴾
[He is] the cleaver of daybreak and has made the night for rest and the sun and moon for calculation. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.
وہ صبح کا نکالنے والا اور اس نے رات کو راحت کی چیز بنایا ہے اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو کہ قادر ہے بڑے علم والا ہے ۔

More translations & tafseer

فالق الاصباح و جعل اليل سكنا و الشمس و القمر حسبانا ذلك تقدير العزيز العليم
[He is] the cleaver of daybreak and has made the night for rest and the sun and moon for calculation. That is the determination of the Exalted in Might, the Knowing.
Woh subha ka nikalney wala hai aur uss ney raat ko rahat ki cheez banaya hai aur sooraj aur chand ko hisab say rakha hai. Yeh thehraee baat hai aisi zaat ki jo kay qadir hai baray ilm wala hai.
وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پو پھٹتی ہے ، اور اسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے ، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند ! یہ سب کچھ اس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، علم بھی کامل
تاریکی چاک کرکے صبح نکالنے والا اور اس نے رات کو چین بنایا ( ف۲۰۳ ) اور سورج اور چاند کو حساب ( ف۲۰٤ ) یہ سادھا ( سدھایا ہوا ) ہے زبردست جاننے والے کا ،
پردہ شب کو چاک کرکے وہی صبح نکالتا ہے ۔ اسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے اسی نے چاند اور سورج کےطلوع و غروب کا حساب مقرّر کیا ہے ۔ یہ سب اسی زبردست قدرت اور علم رکھنے والے کے ٹھیرائے ہوئے اندازے ہیں ۔
۔ ( وہی ) صبح ( کی روشنی ) کو رات کا اندھیرا چاک کر کے نکالنے والاہے ، اور اسی نے رات کو آرام کے لئے بنایا ہے اور سورج اور چاند کوحساب و شمار کے لئے ، یہ بہت غالب بڑے علم والے ( ربّ ) کا مقررہ اندازہ ہے