Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَنُقَلِّبُ اَفۡـــِٕدَتَهُمۡ وَاَبۡصَارَهُمۡ كَمَا لَمۡ يُؤۡمِنُوۡا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏ ﴿110﴾
اور ہم بھی ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو پھیر دیں گے جیسا کہ یہ لوگ اس پر پہلی دفعہ ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی سرکشی میں حیران رہنے دیں گے ۔
و نقلب افدتهم و ابصارهم كما لم يؤمنوا به اول مرة و نذرهم في طغيانهم يعمهون
And We will turn away their hearts and their eyes just as they refused to believe in it the first time. And We will leave them in their transgression, wandering blindly.
Aur hum bhi inn kay dilon ko aur inn ki nigahon ko pher den gay jaisa kay yeh log iss per pehli dafa eman na laye aur hum inn ko inn ki sirkashi mein heyraan rehney den gay.
جس طرح یہ لوگ پہلی بار ( قرآن جیسے معجزے پر ) ایمان نہیں لائے ، ہم بھی ( ان کی ضد کی پاداش میں ) ان کے دلوں اور نگاہوں کا رخ پھیر دیتے ہیں ، اور ان کو اس حالت میں چھوڑ دیتے ہیں کہ یہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے پھریں ۔
اور ہم پھیردیتے ہیں ان کے دلوں اور آنکھوں کو ( ف۲۲۱ ) جیسا وہ پہلی بار ایمان نہ لائے تھے ( ف۲۲۲ ) اور انہیں چھوڑ دیتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں ،
ہم اسی طرح ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر رہے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ اس پر ایمان نہیں لائے تھے ۔ 77 ہم انہیں ان کی سرکشی ہی میں بھٹکنے کے لیے چھوڑے دیتے ہیں ۔ ؏١۳
اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی آنکھوں کو ( ان کی اپنی بدنیتی کے باعث قبولِ حق ) سے ( اسی طرح ) پھیر دیں گے جس طرح وہ اس ( نبی ) پر پہلی بار ایمان نہیں لائے ( سو وہ نشانی دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائیں گے ) اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں ( ہی ) چھوڑ دیں گے کہ وہ بھٹکتے پھریں