Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَلِتَصۡغٰٓى اِلَيۡهِ اَفۡـِٕدَةُ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ وَلِيَرۡضَوۡهُ وَلِيَقۡتَرِفُوۡا مَا هُمۡ مُّقۡتَرِفُوۡنَ‏ ﴿113﴾
اور تاکہ اس طرف ان لوگوں کے قلوب مائل ہوجائیں جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے اور تاکہ اس کو پسند کرلیں اور تاکہ مرتکب ہوجائیں ان امور کے جن کے وہ مرتکب ہوتے تھے
و لتصغى اليه افدة الذين لا يؤمنون بالاخرة و ليرضوه و ليقترفوا ما هم مقترفون
And [it is] so the hearts of those who disbelieve in the Hereafter will incline toward it and that they will be satisfied with it and that they will commit that which they are committing.
Aur takay uss ki taraf unn logon kay quloob maeel hojayen jo aakhirat per yaqeen nahi rakhtay aur takay uss ko pasand kerlen aur takay murtakib hojayen unn umoor kay jin kay woh murtakib hotay thay.
اور ( وہ انبیاء کے دشمن چکنی چپڑی باتیں اس لیے بناتے تھے ) تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ان کے دل ان باتوں کی طرف خوب مائل ہوجائیں اور وہ ان میں مگن رہیں ، اور ساری وہ حرکتیں کریں جو وہ کرنے والے تھے ۔
اور اس لیے کہ اس ( ف۲۳۰ ) کی طرف ان کے دل جھکیں جنہیں آخرت پر ایمان نہیں اور اسے پسند کریں اور گناہ کمائیں جو انہیں کمانا ہے ،
پس تم انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کہ اپنی افترا پردازیاں کرتے رہیں ۔ ﴿یہ سب کچھ ہم انہیں اسی لیے کرنے دے رہے ہیں کہ﴾ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل اس ﴿خوشنما دھوکے﴾ کی طرف مائل ہوں اور وہ اس سے راضی ہو جائیں اور ان برائیوں کا اِکتساب کریں جن کا اِکتساب وہ کرنا چاہتے ہیں ۔
اور ( یہ ) اس لئے کہ ان لوگوں کے دل اس ( فریب ) کی طرف مائل ہو جائیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور ( یہ ) کہ وہ اسے پسند کرنے لگیں اور ( یہ بھی ) کہ وہ ( انہی اعمالِ بد کا ) ارتکاب کرنے لگیں جن کے وہ خود ( مرتکب ) ہو رہے ہیں