Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اِمَّا يَاۡتِيَنَّكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَقُصُّوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ‌ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَاَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏ ﴿35﴾
اے اولاد آدم! اگر تمہارے پاس پیغمبر آئیں جو تم ہی میں سے ہوں جو میرے احکام تم سے بیان کریں تو جو شخص تقوٰی اختیار کرے اور درستی کرے سو ان لوگوں پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے
يبني ادم اما ياتينكم رسل منكم يقصون عليكم ايتي فمن اتقى و اصلح فلا خوف عليهم و لا هم يحزنون
O children of Adam, if there come to you messengers from among you relating to you My verses, then whoever fears Allah and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
Aey aulad-e-aadam! Agar tumharay pass payghumbar aayen jo tum hi mein say hon jo meray ehkaam tum say biyan keren to jo shaks taqwa ikhtiyar keray aur durusti keray so inn logon per na kuch andesha hai aur na woh ghumgeen hongay.
۔ ( اور اللہ نے انسان کو پیدا کرتے وقت ہی یہ تنبیہ کردی تھی کہ ) اے آدم کے بیٹو اور بیٹیو ! اگر تمہارے پاس تم ہی میں سے کچھ پیغمبر آئیں جو تمہیں میری آیتیں پڑھ کر سنائیں ، تو جو لوگ تقوی اختیار کریں گے اور اپنی اصلاح کرلیں گے ، ان پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
اے آدم کی اولاد! اگر تمہارے پاس تم میں کے رسول آئیں ( ف۵۳ ) میری آیتیں پڑھتے تو جو پرہیزگاری کرے ( ف۵٤ ) اور سنورے ( ف۵۵ ) تو اس پر نہ کچھ خوف اور نہ کچھ غم ،
﴿اور یہ بات اللہ نے آغازِ تخلیق ہی میں صاف فرما دی تھی کہ﴾ اے بنی آدم ، یاد رکھو ، اگر تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایسے رسول آئیں جو تمہیں میری آیات سنا رہے ہوں ، تو جو کوئی نافرمانی سے بچے گا اور اپنے رویّہ کی اصلاح کر لے گا اس کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ،
اے اولادِ آدم! اگر تمہارے پاس تم میں سے رسول آئیں جو تم پر میری آیتیں بیان کریں پس جو پرہیزگار بن گیا اور اس نے ( اپنی ) اصلاح کر لی تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ( ہی ) وہ رنجیدہ ہوں گے