Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَاسۡتَكۡبَرُوۡا عَنۡهَاۤ اُولٰۤٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ‌ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏ ﴿36﴾
اور جو لوگ ہمارے ان احکام کو جھٹلائیں اور ان سے تکبر کریں وہ لوگ دوزخ والے ہونگے اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے
و الذين كذبوا بايتنا و استكبروا عنها اولىك اصحب النار هم فيها خلدون
But the ones who deny Our verses and are arrogant toward them - those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
Aur jo log humaray inn ehkaam ko jhutlayen aur inn say takabbur keren woh log dozakh walay hongay woh iss mein hamesha hamesha rahen gay.
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ، اور تکبر کے ساتھ ان سے منہ موڑا ہے ، وہ لوگ دوزخ کے باسی ہیں ۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور ان کے مقابل تکبر کیا وہ دوز خی ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا ،
اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی برتیں گے وہی اہل دوزخ ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ 28
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان ( پر ایمان لانے ) سے سرکشی کی ، وہی اہلِ جہنم ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :28 یہ بات قرآن مجید میں ہر جگہ اس موقع پر ارشاد فرمائی گئی ہے جہاں آدم وحوّا علیہما السلام کے جنت سے اتارے جانے کا ذکر آیا ہے ( ملاحظہ ہو سورہ بقرہ ، آیات۳۸ ۔ ۳۹ ۔ طٰہٰ ۔ آیات ١۲۳ ۔ ١۲٤ ) لہٰذا یہاں بھی اس کو اسی موقع سے متعلق سمجھا جائےگا ، یعنی نوعِ انسانی کی زندگی کا آغاز جب ہو رہا تھا اسی وقت یہ بات صاف طور پر سمجھا دی گئی تھی ( ملاحظہ ہو سورہ آل عمران ، حاشیہ ٦۹ )