Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ‏ ﴿9﴾
ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔
انا نحن نزلنا الذكر و انا له لحفظون
Indeed, it is We who sent down the Qur'an and indeed, We will be its guardian.
Hum ney iss quran ko nazil farmaya hai aur hum hi uss kay mohafiz hain.
حقیقت یہ ہے کہ یہ ذکر ( یعنی قرآن ) ہم نے ہی اتارا ہے ، اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔ ( ٣ )
بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں ( ف۱۳ )
رہا یہ ذکر ، تو اس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم خود اس کے نگہبان ہیں ۔ 6
بیشک یہ ذکرِ عظیم ( قرآن ) ہم نے ہی اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :6 یعنی یہ ”ذکر“ جس کے لانے والے کو تم مجنون کہہ رہے ہو ، یہ ہمارا نازل کیا ہوا ہے ، اس نے خود نہیں گھڑا ہے ۔ اس لیے یہ گالی اس کو نہیں ہمیں دی گئی ہے ۔ اور یہ خیال تم اپنے دل سے نکال دو کہ تم اس ”ذکر“ کا کچھ بگاڑ سکو گے ۔ یہ براہ راست ہماری حفاظت میں ہے ۔ نہ تمہارے مٹائے مٹ سکے گا ، نہ تمہارے دبائے دب سکے گا ، نہ تمہارے طعنوں اور اعتراضوں سے اس کی قدر گھٹ سکے گی ، نہ تمہارے روکے اس کی دعوت رک سکے گی ، نہ اس میں تحریف اور ردوبدل کرنے کا کبھی کسی کو موقع مل سکے گا ۔