Surah

Information

Surah ID #15
Total Verses 99 Ayaat
Rukus 6
Sajdah 0
Actual Order #54
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
Surah 15: Al-Hijr Ayat #10
وَلَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ فِىۡ شِيَعِ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿10﴾
And We had certainly sent [messengers] before you, [O Muhammad], among the sects of the former peoples.
ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول ( برابر ) بھیجے ۔

More translations & tafseer

و لقد ارسلنا من قبلك في شيع الاولين
And We had certainly sent [messengers] before you, [O Muhammad], among the sects of the former peoples.
Hum ney aap say pehlay agli ummaton mein bhi apney rasool ( barabar ) bhejay.
اور ( اے پیغمبر ) ہم تم سے پہلے بھی پچھلی قوموں کے مختلف گروہوں میں اپنے پیغمبر بھیج چکے ہیں ۔
اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے ،
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں ۔
اور بیشک ہم نے آپ سے قبل پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے تھے
اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسکین دیتا ہے کہ جس طرح لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں اسی طرح آپ سے پہلے کے نبیوں کو بھی وہ جھٹلا چکے ہیں ۔ ہر امت کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب ہوئی ہے اور اسے مذاق میں اڑایا گیا ہے ۔ ضدی اور متکبر گروہ کے دلوں میں بہ سبب ان کے حد سے بڑھے ہوئے گناہوں کے تکذیب رسول سمو دی جاتی ہے یہاں مجرموں سے مراد مشرکین ہیں ۔ وہ حق کو قبول کرتے ہی نہیں ، نہ کریں ۔ اگلوں کی عادت ان کے سامنے ہے جس طرح وہ ہلاک اور برباد ہوئے اور ان کے انبیاء نجات پا گئے اور ایمان دار عافیت حاصل کر گئے ۔ وہی نتیجہ یہ بھی یاد رکھیں ۔ دنیا آخرت کی بھلائی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت میں اور دونوں جہان کی رسوائی نبی کی مخالفت میں ہے ۔