Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
‌وَاَرۡسَلۡنَا الرِّيٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسۡقَيۡنٰكُمُوۡهُ‌ۚ وَمَاۤ اَنۡتُمۡ لَهٗ بِخٰزِنِيۡنَ‏ ﴿22﴾
اور ہم بھیجتے ہیں بوجھل ہوائیں پھر آسمان سے پانی برسا کر وہ تمہیں پلاتے ہیں اور تم اس کا ذخیرہ کرنے والے نہیں ہو ۔
و ارسلنا الريح لواقح فانزلنا من السماء ماء فاسقينكموه و ما انتم له بخزنين
And We have sent the fertilizing winds and sent down water from the sky and given you drink from it. And you are not its retainers.
Aur hum bhejtay hain bojhal hawayen phir aasman say pani barsa ker woh tumhen pilatay hain aur tum iss ka zakheera kerney walay nahi ho.
اور وہ ہوائیں جو بادلوں کو پانی سے بھر دیتی ہیں ، ہم نے بھیجی ہیں ، پھر آسمان سے پانی ہم نے اتارا ہے ، پھر اس سے تمہیں سیراب ہم نے کیا ہے ، اور تمہارے بس میں یہ نہیں ہے کہ تم اس کو ذخیرہ کر کے رکھ سکو ۔
اور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو با رور کرنے والیاں ( ف۲۷ ) تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں ( ف۲۸ )
بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں ، پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں ، اور اس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں ۔ اس دولت کے خزانہ دار تم نہیں ہو ۔
اور ہم ہواؤں کو بادلوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے بھیجتے ہیں پھر ہم آسمان کی جانب سے پانی اتارتے ہیں پھر ہم اسے تم ہی کو پلاتے ہیں اور تم اس کے خزانے رکھنے والے نہیں ہو