Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
وَالۡجَـآنَّ خَلَقۡنٰهُ مِنۡ قَبۡلُ مِنۡ نَّارِ السَّمُوۡمِ‏ ﴿27﴾
اوراس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا ۔
و الجان خلقنه من قبل من نار السموم
And the jinn We created before from scorching fire.
Aur iss say pehlay jinnat ko hum ney low wali aag say peda kiya.
اور جنات کو اس سے پہلے ہم نے لو کی آگ سے پیدا کیا تھا ۔ ( ١٣ )
اور جن کو اس سے پہلے بنایا بےدھوئیں کی آگ سے ، ( ف۳٤ )
اور اس سے پہلے ہم جنوں کو آگ کی لپیٹ سے پیدا کر چکے تھے ۔ 18
اور اِس سے پہلے ہم نے جنّوں کو شدید جلا دینے والی آگ سے پیدا کیا جس میں دھواں نہیں تھا
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :18 سموم گرم ہوا کو کہتے ہیں ، اور نار کو سموم کی طرف نسبت دینے کی صورت میں اس کے معنی آگ کے بجائے تیز حرارت کے ہوجاتے ہیں ۔ اس سے ان مقامات کی تشریح ہو جاتی ہے جہاں قرآن مجید میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جن آگ سے پیدا کیے گئے ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو ، الرحمٰن ، حواشی ۱٤ تا ۱٦ ) ۔