Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَىَّ مُسۡتَقِيۡمٌ‏ ﴿41﴾
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راہ ہے
قال هذا صراط علي مستقيم
[ Allah ] said, "This is a path [of return] to Me [that is] straight.
Irshad hua kay haan yehi mujh tak phonchney ki seedhi raah hai.
اللہ نے فرمایا : یہ ہے وہ سیدھا راستہ جو مجھ تک پہنچتا ہے ۔ ( ١٦ )
فرمایا یہ راستہ سیدھا میری طرف آتا ہے ،
“ فرمایا ” یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے ۔ 23
اللہ نے ارشاد فرمایا: یہ ( اخلاص ہی ) راستہ ہے جو سیدھا میرے در پر آتا ہے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :23 ھٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ کے دو معنی ہو سکتے ہیں ۔ ایک معنی وہ ہیں جو ہم نے ترجمہ میں بیان کیے ہیں اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ ھٰذَا طَرِیْقٌ حَقٌّ عَلَیَّ اَنْ اُرَاعِیْہ ، یعنی یہ بات درست ہے ، میں بھی اس کا پابند رہوں گا ۔