Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
لَهَا سَبۡعَةُ اَبۡوَابٍؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنۡهُمۡ جُزۡءٌ مَّقۡسُوۡمٌ‏ ﴿44﴾
جس کے سات دروازے ہیں ۔ ہر دروازے کے لئے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے ۔
لها سبعة ابواب لكل باب منهم جزء مقسوم
It has seven gates; for every gate is of them a portion designated."
Jiss kay saat darwazay hain, her darwazay kay liye inn ka bara hissa bata hua hai.
اس کے سات دروازے ہیں ۔ ہر دروازے ( میں داخلے ) کے لیے ان ( دوزخیوں کا ) ایک ایک گروہ بانٹ دیا گیا ہے ۔
اس کے سات دروازے ہیں ، ( ف٤۷ ) ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے ، ( ف٤۸ )
اس کے سات دروازے ہیں ۔ ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے ۔ 26 ؏ ۳
جس کے سات دروازے ہیں ، ہر دروازے کے لئے ان میں سے الگ حصہ مخصوص کیا گیا ہے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :26 جہنم کے یہ دروازے ان گمراہیوں اور معصیتوں کے لحاظ سے ہیں جن پر چل کر آدمی اپنے لیے دوزخ کی راہ کھولتا ہے ۔ مثلاً کوئی دہریت کے راستے سے دوزخ کی طرف جاتا ہے ، کوئی شرک کے راستہ سے ، کوئی نفاق کے راستہ سے ، کوئی نفس پرستی اور فسق و فجور کے راستہ سے ، کوئی ظلم و ستم اور خلق آزاری کے راستہ سے ، کوئی تبلیغ ضلالت اور اقامت کفر کے راستہ سے ، اور کوئی اشاعت فحشاء و منکر کے راستہ سے ۔