Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوۡطِ ۨالۡمُرۡسَلُوۡنَۙ‏ ﴿61﴾
جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے ۔
فلما جاء ال لوط المرسلون
And when the messengers came to the family of Lot,
Jab bhejay huye farishtay aal-e-loot kay pass phonchay.
چنانچہ جب یہ فرشتے لوط کے گھر والوں کے پاس پہنچے ۔
تو جب لوط کے گھر فرشتے آئے ، ( ٦٦ )
پھر جب یہ فرستادے لوط کے ہاں پہنچے 35
پھر جب لوط ( علیہ السلام ) کے خاندان کے پاس وہ فرستادہ ( فرشتے ) آئے
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :35 تقابل کے لیے ملاحظہ ہو سورہ اعراف رکوع ۱۰ و سورہ ہود رکوع ۷ ۔
دو حسین لڑکے یہ فرشتے نو جوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط علیہ السلام کے پاس گئے ۔ تو حضرت لوط علیہ السلام نے کہا تم بالکل ناشناس اور انجان لوگ ہو ۔ تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی ۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں اور ہم ہیں بھی سچے ۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ کی یہ کافر قوم ہلاک ہو گی ۔