Surah

Information

Surah # 15 | Verses: 99 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 54 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 87, from Madina
قَالَ اِنَّـكُمۡ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ‏ ﴿62﴾
تو انہوں ( لوط علیہ السلام ) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو ۔
قال انكم قوم منكرون
He said, "Indeed, you are people unknown."
To unhon ( loot alh-e-salam ) ney kaha tum log to kuch anjan say maloon horahey ho.
تو لوط نے کہا : آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں ۔ ( ٢١ )
کہا تم تو کچھ بیگانہ لوگ ہو ، ( ف٦۷ )
تو اس نے کہا آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں 36
لوط ( علیہ السلام ) نے کہا: بیشک تم اجنبی لوگ ( معلوم ہوتے ) ہو
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :36 یہاں بات مختصر بیان کی گئی ہے ۔ سورہ ہود میں اس کی تفصیل یہ دی گئی ہے کہ ان لوگوں کے آنے سے حضرت لوط بہت گھبرائے اور سخت دل تنگ ہوئے اور ان کو دیکھتے ہی اپنے دل میں کہنے لگے کہ آج بڑا سخت وقت آیا ہے ۔ اس گھبراہٹ کی وجہ جو قرآن کے بیان سے اشارۃ اور روایات سے صراحۃ معلوم ہوتی ہے کہ یہ فرشتے نہایت خوبصورت لڑکوں کی شکل میں حضرت لوط علیہ السلام کے ہاں پہنچے تھے ۔ اور حضرت لوط علیہ السلام اپنی قوم کی بدمعاشی سے واقف تھے ، اس لیے آپ سخت پریشان ہوئے کہ آئے ہوئے مہمانوں کو واپس بھی نہیں کیا جا سکتا ، اور انہیں ان مدمعاشوں سے بچانا بھی مشکل ہے ۔