Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏ ﴿9﴾
اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے ۔
و ان ربك لهو العزيز الرحيم
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
Aur tera rab yaqeenan wohi ghalib aur meharbaan hai.
اور یقین رکھو کہ تمہارا پروردگار صاحب اقتدار بھی ہے ، بہت مہربان بھی ۔
اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے ( ف۹ )
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی ۔ 6 ؏1
اور یقیناً آپ کا رب ہی تو غالب ، مہربان ہے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :6 یعنی اس کی قدرت تو ایسی زبردست ہے کہ کسی کو سزا دینا چاہے تو پل بھر میں مٹا کر رکھ دے ۔ مگر اس کے باوجود یہ سراسر اس کا رحم ہے کہ سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا ۔ برسوں اور صدیوں ڈھیل دیتا ہے ، سوچنے اور سمجھنے اور سنبھلنے کی مہلت دیے جاتا ہے ، اور عمر بھر کی نا فرمانیوں کو ایک توبہ پر معاف کر دینے کے لیے تیار رہتا ہے ۔