Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
فَفَرَرۡتُ مِنۡكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِىۡ رَبِّىۡ حُكۡمًا وَّجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏ ﴿21﴾
پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا ، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنےپیغمبروں میں سے کر دیا ۔
ففررت منكم لما خفتكم فوهب لي ربي حكما و جعلني من المرسلين
So I fled from you when I feared you. Then my Lord granted me wisdom and prophethood and appointed me [as one] of the messengers.
Phir tum say khof kha ker mein tum mein say bhaag gaya phir mujhay meray rab ney hukum-o-ilm ata farmaya aur mujhay apnay payghumbaron mein say ker diya.
چنانچہ جب مجھے تم لوگوں سے خوف ہوا تو میں تمہارے پاس سے فرار ہوگیا ، پھر اللہ نے مجھے حکمت عطا فرمائی ، اور پیغمبروں میں شامل فرما دیا ۔ ( ٨ )
تو میں تمھارے یہاں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا ( ف۲٤ ) تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا ( ف۲۵ ) اور مجھے پیغمبروں سے کیا ،
پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا ۔ اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا 17 اور مجھے رسولوں میں شامل فرما لیا ۔
پھر میں ( اس وقت ) تمہارے ( دائرہ اختیار ) سے نکل گیا جب میں تمہارے ( ارادوں ) سے خوفزدہ ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکمِ ( نبوت ) بخشا اور ( بالآخر ) مجھے رسولوں میں شامل فرما دیا
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :17 یعنی علم و دانش اور پروانہ نبوت ۔ حکم کے معنی حکمت و دانش کے بھی ہیں ، اور اس سند اقتدار ( Authority ) کے بھی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی کو عطا کی جاتی ہے ، جس کی بنا پر وہ اختیار کے ساتھ بولتا ہے ۔