Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
فَاَ لۡقٰى مُوۡسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَاۡفِكُوۡنَ‌ ۖ ‌ۚ‏ ﴿45﴾
اب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے بھی اپنی لاٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کر دیا ۔
فالقى موسى عصاه فاذا هي تلقف ما يافكون
Then Moses threw his staff, and at once it devoured what they falsified.
Abb ( hazrat ) musa ( alh-e-salam ) ney bhi apni laathi maidan mein daal di jiss ney ussi waqt unn kay jhoot moot kay kartab ko nigalna shuroo ker diya.
اب موسیٰ نے اپنا عصا زمین پر ڈالا تو اچانک اس نے ( اژدھا بن کر ) اس تماشے کو نگلنا شروع کردیا جو وہ جھوٹ موٹ بنا رہے تھے ۔
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا ( ف٤۷ )
پھر موسی ( علیہ السلام ) نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا ۔
پھر موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنا ڈنڈا ڈال دیا تو وہ ( اژدھا بن کر ) فوراً ان چیزوں کو نگلنے لگا جو انہوں نے فریب کاری سے ( اپنی اصل حقیقت سے ) پھیر رکھی تھیں