Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالَ كَلَّا‌‌ ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ‏ ﴿62﴾
موسٰی نے کہا ہرگز نہیں ، یقین مانو ، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راہ دکھائے گا ۔
قال كلا ان معي ربي سيهدين
[Moses] said, "No! Indeed, with me is my Lord; He will guide me."
Musa ney kaha hergiz nahi. Yaqeen mano mera rab meray sath hai jo zaroor mujhay raah dikhaye ga.
موسی نے کہا : ہرگز نہیں ، میرے ساتھ یقینی طور سے میرا پروردگار ہے ، وہ مجھے راستہ بتائے گا ۔
موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں ( ف٦۳ ) بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے ،
موسی ( علیہ السلام ) نے کہا ” ہرگز نہیں ۔ میرے ساتھ میرا رب ہے ۔ وہ ضرور میرے رہنمائی فرمائے گا ۔ ” 46
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: ہرگز نہیں ، بیشک میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ابھی مجھے راہِ ( نجات ) دکھا دے گا
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :46 یعنی مجھے اس آفت سے بچنے کی راہ بتائے گا ۔