Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ‏ ﴿70﴾
جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟
اذ قال لابيه و قومه ما تعبدون
When he said to his father and his people, "What do you worship?"
Jabkay unhon ney apnay baap aur pani qom say farmaya kay tum kiss ki ibadat kertay ho?
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ : تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو ( ف۷۵ )
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ ” یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟ ” 51
جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :51 حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اس سوال کا مدعا یہ معلوم کرنا نہ تھا کہ وہ کن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں ، کیونکہ ان بتوں کو تو وہ خود بھی دیکھ رہے تھے جن کی پرستش وہاں ہوتی تھی ۔ ان کا مدعا دراصل ان لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنا تھا کہ ان معبودوں کی حقیقت کیا ہے جن کے آگے وہ سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ اسی سوال کو سورہ انبیاء میں بایں الفاظ نقل کیا گیا ہے ۔ یہ کیسی مورتیں ہیں جن کے تم گرویدہ ہو رہے ہو ؟