Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالُوۡا نَـعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيۡنَ‏ ﴿71﴾
انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں ۔
قالوا نعبد اصناما فنظل لها عكفين
They said, "We worship idols and remain to them devoted."
Unhon ney jawab diya kay ibadat kertay hain buton ki hum to barbar inn kay mujawar bann bethay hain.
انہوں نے کہا کہ : ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں ، اور انہی کے آگے دھرنا دیے رہتے ہیں ۔
بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں ،
انہوں نے جواب دیا ” کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں ۔ ” 52
انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی ( کی عبادت و خدمت ) کے لئے جمے رہنے والے ہیں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :52 یہ جواب بھی محض یہ خبر دینے کے لیے نہ تھا کہ ہم بتوں کی پوجا کرتے ہیں ، کیونکہ سائل و مسئول دونوں کے سامنے یہ امر واقعہ عیاں تھا ۔ اس جواب کی اصل روح اپنے عقیدے پر ان کا ثبات اور اطمینان تھا ۔ گویا دراصل وہ یہ کہہ رہے تھے کہ ہاں ، ہم بھی جانتے ہیں کہ یہ لکڑی اور پتھر کے بت ہیں جن کی ہم پوجا کر رہے ہیں ، مگر ہمارا دین و ایمان یہی ہے کہ ہم ان کی پرستش اور خدمت میں لگے رہیں ۔