Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَ ‌ۖ ‏ ﴿76﴾
تم اور تمہارے اگلے باپ دادا وہ سب میرے دشمن ہیں ۔
انتم و اباؤكم الاقدمون
You and your ancient forefathers?
Tum aur tumharay aglay baap dada woh sab meray dushman hain.
تم بھی اور تمہارے پرانے باپ دادے بھی ۔
تم اور تمہارے اگلے باپ دادا ( ف۷۷ )
تم اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟ 54
تم اور تمہارے اگلے آباء و اجداد ( الغرض کسی نے بھی سوچا )
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :54 یعنی کیا ایک مذہب کی صداقت کے لیے بس یہ دلیل کافی ہے کہ وہ باپ دادا کے وقتوں سے چلا آ رہا ہے ؟ کیا نسل پر نسل بس یونہی آنکھیں بند کر کے مکھی پر مکھی مارتی چلی جائے اور کوئی آنکھیں کھول کر نہ دیکھے کہ جن کی بندگی ہم بجا لا رہے ہیں ان کے اندر واقعی خدائی کی کوئی صفت پائی بھی جاتی ہے یا نہیں اور وہ ہماری قسمتیں بنانے اور بگاڑنے کے کچھ اختیارات رکھتے بھی ہیں یا نہیں ؟