Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ؕ‏ ﴿110﴾
پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو ۔
فاتقوا الله و اطيعون
So fear Allah and obey me."
Pus tum Allah ka khof rakho aur meri farmanbardari kero.
لہذا تم اللہ سے ڈرو ، اور میری بات مانو ۔
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو ،
پس تم اللہ سے ڈرو اور ﴿بے کھٹکے﴾ میری اطاعت کرو ۔ ” 80
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرادری کرو
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :80 اس فقرے کی تکرار بے وجہ نہیں ہے ۔ پہلے یہ ایک اور مناسبت سے فرمایا گیا تھا اور یہاں ایک دوسری مناسبت سے اس کو دہرایا گیا ہے ۔ اوپر اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ سے فَاتَّقُوا اللہَ کے فقرے کی مناسبت یہ تھی کہ جو شخص اللہ کی طرف سے ایک امانت دار رسول ہے ، جس کی صفت امانت سے تم لوگ خود بھی واقف ہو ، اسے جھٹلاتے ہوئے خدا سے ڈرو ۔ اور یہاں مَآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اَجْرٍ سے اس فقرے کی مناسبت یہ ہے کہ جو شخص اپنے کسی ذاتی فائدے کے بغیر محض اصلاح خلق کے لیے پورے اخلاص کے ساتھ کام کر رہا ہے اس کی نیت پر حملہ کرتے ہوئے خدا سے ڈرو ۔ اس بات کو اتنا زور دے کر بیان کرنے کی وجہ یہ تھی کہ قوم کے سردار حضرت نوح کی مخلصانہ دعوت حق میں کیڑے ڈالنے کے لیے ان پر یہ الزام لگاتے تھے کہ یہ شخص دراصل یہ ساری دوڑ دھوپ اپنی بڑائی کے لیے کر رہا ہے : یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْکُمْ ( المؤمنون ، آیت 24 ) ۔ یہ چاہتا ہے کہ تم پر فضیلت حاصل کرے ۔