Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ‏ ﴿167﴾
انہوں نے جواب دیا کہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا ۔
قالوا لىن لم تنته يلوط لتكونن من المخرجين
They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."
Unhon ney jawab diya kay aey loot! Agar tu baaz na aaya to yaqeenan nikal diya jayega.
کہنے لگے : لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو تم بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے جنہیں ( بستی سے ) نکال باہر کیا جاتا ہے ۔
بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے ( ف۱٤۷ ) تو ضرور نکال دیے جاؤ گے ( ف۱٤۸ )
انہوں نے کہا ” اے لوط ( علیہ السلام ) ، اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں ان میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا ۔ ” 111
وہ بولے: اے لوط! اگر تم ( ان باتوں سے ) باز نہ آئے تو تم ضرور شہر بدر کئے جانے والوں میں سے ہو جاؤ گے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :111 یعنی تجھے معلوم ہے کہ اس سے پہلے جس نے بھی ہمارے خلاف زبان کھولی ہے یا ہماری حرکتوں پر احتجاج کیا ہے ، یا ہماری مرضی کے خلاف کام کیا ہے ، وہ ہماری بستیوں سے نکالا گیا ہے ۔ اب اگر تو یہ باتیں کرے گا تو تیرا حشر بھی ایسا ہی ہو گا ۔ سورہ اعراف اور سورہ نمل میں بیان ہوا ہے کہ حضرت لوط علیہ السلام کو یہ نوٹس دینے سے پہلے اس شریر قوم کے لوگ آپس میں یہ طے کر چکے تھے کہ اَخْرِجُوْٓا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْیَتِکُمْ اِنَّھُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَھَّرُوْنَ O لوط علیہ السلام اور اس کے خاندان والوں اور ساتھیوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو ۔ یہ لوگ بڑے پاک باز بنتے ہیں ۔ ان صالحین کو باہر کا راستہ دکھاؤ ۔