Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
رَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿169﴾
میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس ( وبال ) سے بچا لے جو یہ کرتے ہیں ۔
رب نجني و اهلي مما يعملون
My Lord, save me and my family from [the consequence of] what they do."
Meray perwerdigar! Mujhay aur meray gharaney ko iss ( wabal ) say bacha ley jo yeh kertay hain.
میرے پروردگار ! جو حرکتیں یہ لوگ کر رہے ہیں ، مجھے اور میرے گھر والوں کو ان سے نجات دیدے ۔ ( ٣٥ )
اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا ( ف۱۵۰ )
اے پروردگار ، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے ۔ ” 112
اے رب! تو مجھے اور میرے گھر والوں کو اس ( کام کے وبال ) سے نجات عطا فرما جو یہ کر رہے ہیں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :112 اس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ ہمیں ان کے اعمال بد کے برے انجام سے بچا ۔ اور یہ مطلب بھی لیا جا سکتا ہے کہ اس بد کردار بستی میں جو اخلاقی گندگیاں پھیلی ہوئی ہیں ان کی چھوت کہیں ہماری آل اولاد کو نہ لگ جائے ، اہل ایمان کی اپنی نسلیں کہیں اس بگڑے ہوئے ماحول سے متاثر نہ ہو جائیں ، اس لیے اے پروردگار ، ہمیں اس ہر وقت کے عذاب سے نجات دے جو اس نا پاک معاشرے میں زندگی بسر کرنے سے ہم پر گزر رہا ہے ۔