Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِۙ‏ ﴿217﴾
اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ ۔
و توكل على العزيز الرحيم
And rely upon the Exalted in Might, the Merciful,
Apna poora bharosa ghalib meharbaan Allah per rakh.
اور اس ( اللہ ) پر بھروسہ رکھو جو بڑا اقتدار والا ، بہت مہربان ہے ۔
اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے ( ف۱۸۱ )
اور اس زبردست اور رحیم پر توکل کرو 137
اور بڑے غالب مہربان ( رب ) پر بھروسہ رکھیے
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :137 یعنی دنیا کی کسی بڑی سے بڑی طاقت کی بھی پروا نہ کرو اور اس ذات کے بھروسے پر اپنا کام کیے چلے جاؤ جو زبردست بھی ہے اور رحیم بھی ۔ اس کا زبردست ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ جس کی پشت پر اس کی تائید ہو اسے دنیا میں کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا ۔ اور اس کا رحیم ہونا اس اطمینان کے لیے کافی ہے کہ جو شخص اس کی خاطر اعلائے کلمۃ الحق کے کام میں جان لڑائے گا اس کی کوششوں کو وہ کبھی رائیگاں نہ جانے دے گا ۔