Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ  ۖ‏ ﴿76﴾
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا ۔
و نجينه و اهله من الكرب العظيم
And We saved him and his family from the great affliction.
Hum ney ussay aur uss kay ghar walon ko uss zabardast museebat say bacha liya.
اور ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی ۔
اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی ،
ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا 41 ،
اور ہم نے اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو سخت تکلیف سے بچا لیا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :41 یعنی اس شدید اذیت سے جو ایک بد کردار اور ظالم قوم کی مسلسل مخالفت سے ان کو پہنچ رہی تھی ۔ اس میں ایک لطیف اشارہ اس امر کی طرف بھی ہے کہ جس طرح نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو اس کرب عظیم سے بچایا گیا ، اسی طرح آخر کار ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو بھی اس کرب عظیم سے بچا لیں گے جس میں اہل مکہ نے ان کو مبتلا کر رکھا ہے ۔